مہمند میں پانی کی ٹینکی پھٹنے سے ملبے تلے دب کر 7 بچے جاں بحق
خیبر پختونخوا: کے ضلع مہمند میں پانی کی ٹینکی پھٹنے سے ملبے تلے دب کر 7 بچے جاں بحق ہو گئے ضلع مہمند ی تحصیل امبار میں بچے حال ہی تعمیر کیے گئے ٹینک سے گرنے والی پانی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کھیل رہے تھے کہ اسی دوران ٹینکی پھٹ گئی اور بچے اس کے ملبے تلے دب گئے ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر علاقہ مکینوں کی مدد سے زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا لیکن 7 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند ڈاکٹر محسن حبیب نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پانی کی ٹینکی پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے ساتھ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک بچہ زخمی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ یہ تمام بچے ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک گھر میں رہنے والے چار بھائیوں کی اولاد تھے اسسٹنٹ کمیشنر نے بتایا کہ مذکورہ پانی کی ٹینکی علاقہ مکینوں نے گھریلوں اور زرعی ضروریات کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کی تھی، ٹینکی پانی سے مکمل بھر گئی تھی اور اس سے بہنے والے پانی کے نیچے بچے نہا رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ دوپہر 12 بجے پیش آیا جب ٹینکی پانی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکی اور ایک دم سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں بچے ملبے تلے دب گئ جاں بحق بچوں میں 8سالہ ریحان، 6سالہ حماد، 4سالہ الفہد، 9سالہ وجیہ بی بی، 7سالہ نفیسہ بی بی، 5سالہ مروہ بی بی اور 7سالہ فرحان خان شامل ہیں۔