بلوچستان میں کورونا وئرس کے مریضوں کی تعداد معمہ بن گئی

کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا وئرس کے مریضوں کی تعداد معمہ بن گئی وزیراعلیٰ بلوچستان، اور محکمہ صحت کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں ہسپتالوں میں داخل کوروناوائرس کے مریضوں تعداد 94 بتائی گئی ہے جن میں فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد44،سول ہسپتال میں 21،شیخ زید ہسپتال میں 24جبکہ بولان میڈیکل ہسپتال میں کورونا وائرس کے 4مریض داخل ہیں۔دوسری طرف محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 36ہے جن میں سے فاطمہ جناح ہستپال میں 21،سول ہسپتال کوئٹہ میں 13،شیخ زید ہسپتال میں 2جبکہ بولان میڈیکل ہسپتال میں کوئی کورونا وائرس کا مریض داخل نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے