مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ :مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ اتوار کو مستونگ روڈ ممتاز ہو ٹل کے قریب نامعلو م افراد کی فائرنگ سے مجا ہد نامی شخص جاں بحق ہو گیا پو لیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلاش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی مز یدکا روائی جا ری ہے۔