فیضان جتک کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت قابل مذمت ہے،رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ فیضان جتک کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت قابل مذمت ہے نوجوان کوبے دردی سے قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا دانستہ طور پر ایک بار پھر بلوچستان کی حالات کو بحرانی کیفیت سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جب قانون کے رکھوالے خود قانون کو ہاتھ میں لے تو اس قابل تشویش شامل ہے حکومت کے ارباب اختیار کی اخلاقی اور قانونی طور پر اس ذمہ داری بنتی ہے دفع کے ساتھ ساتھ ا ن ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرے اتحقیقاتی کمیٹی کو متحرک اور فعال بنایا جائے جو جلد ہی تحقیقات کو مکمل کرے اور ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کا بھی دفعہ شامل کیا جائے حکمرانوں اور ارباب اختیار کی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مثبت اقدامات اٹھا کر ایسے وحشیانہ اقدامات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی عورت شہید فیضان جتک کی لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے کس کی شہادت میں ملوث ملزمان کو سزا دیجائے انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو پارٹی ان کی ان کی ہر ممکن مدد کرے گی