حکومت بلوچستان، نے تمام نجی تعلیمی اداروں کے فیس میں 20فیصد تک رعایت کےاحکامات جاری کردئیے

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو اپریل سے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے تک فیس میں 20فیصد رعایت کرنے کے احکامات جاری کردئیے، ہفتہ کو بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیویشن رجسٹریشن اینڈ ریگو لیشن اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر جسٹس(ر) محمد نادر خان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے16اپریل سے عید الفطر تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے جسے مدنظر رکھتے نجی تعلیمی ادارے اپنی فیس میں 20فیصد تک رعایت دیں گے یہ رعایت اسکولوں کے کھلنے تک دی جائیگی،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر اپریل 2020کے فیس چالان جاری کردئیے گئے ہیں تو رعایت کو اگلے مہینے کی فیس میں ایڈجسٹ کیا جائے اعلامیے میں والدین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیس ٹائم پر جمع کروائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے