بی اے پی کے ناراض ارکان نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے لئے جمعیت علمائے اسلام سے رابطہ کیا ہے ،یونس عزیز زہری
خضدار:جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر و رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ بی اے پی کے ناراض ارکان نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے لئے جمعیت علمائے اسلام سے جو رابطہ کیا ہے جے یوآئی ان کے ان رابطوں کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہم بہتر اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں اور انہی کے ساتھ مل کر ہی مثبت و تعمیری سوچ اور سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ بی اے پی کے ناراض رکن بلوچستان اسمبلی نے عدم اعتماد کے حوالے سے آپ کی جماعت سے رابطہ کیا ہے توان کا کہنا تھا یہ معمول کی باتیں ہیں جییوآئی ایسے کسی رابطے کو اہمیت نہیں دینا چاہتی ہے کسی ایک فرد کا جماعت سیرابطہ کرنا عام سی بات ہے میں سمجھتاہوں کہ ایسے رابطوں کو زیادہ فوقیت نہیں دینی چاہیے۔۔ جے یوآئی اس وقت وفاق اور صوبے میں بہتر اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے یہی ہماری سیاست کا حسن اور خوبصورتی ہے۔