ڈھاڈر کے قریب پک اپ گاڑی حادثے کا شکار1 مزدور جاں بحق13 زخمی

بولان:ڈھاڈر کے قریب پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ایک مزدور جاں بحق تیرہ زخمی زخمیوں کو پولیس نے جائے حادثے سے سول ہسپتال منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر کے قریب رفتار ہوٹل کے مقام پر مشکاف میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدور پک اپ گاڑی میں چھٹی کرکے سبی جارہے تھے کہ اچانک تیز رفتاری کے سبب گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک مزدورشاہد احمد موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر تیرہ مزدور شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈرمنتقل کردیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کیلئے سبی ریفر کردیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے