ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان
اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آج کے این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیماری کے رجحان کے پیش نظر 17 مئی تک بند کیے گئے تعلیمی ادارے اب 23 مئی 2021ء تک بند رہیں گے ٹویٹر پر مزید بتایا گیا کہ فیصلے پر نظرثانی 18 مئی 2021ء کو کی جائے گی اس سے قبل کورونا وائرس سے 120 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 797 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہوگئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 16 ہزار 334، سندھ میں 2 لاکھ 90 ہزار 756، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 150، بلوچستان میں 23 ہزار 186، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 367، اسلام آباد میں 77 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 763 کیسز رپورٹ ہوئے ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 935 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 103 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 52 ہزار 712 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 986 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 120 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 797 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 951، سندھ میں 4 ہزار 722، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 562، اسلام آباد میں 706، بلوچستان میں 246، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 503 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔