پرنس محی الدین خان نے بلوچستان کے لوگوں کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کی،نواب محمدمیر عالی بگٹی تمندار بگٹی
کوئٹہ : نواب محمدمیر عالی بگٹی تمندار بگٹی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ممتاز بلوچ رہنما پرنس محی الدین خان بلوچ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنس محی الدین خان نے بلوچستان کے لوگوں کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کی ان کی ناگہانی وفات سے بلوچستان ایک رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔ پرنس محی الدین خان بحیثیت خوانین قلات ہر بلوچ اور بلوچستانی کیلئے قابل احترام تھے۔نواب محمد میر عالی بگٹی نے مرحوم کے فرزندان پرنس ابرہیم خان بلوچ اور پرنس علی بلوچ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی درجات بلند اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے۔واضح رہے کہ پرنس محی الدین خان نواب محمد میر عالی بگٹی کے سسر تھے اور حالیہ دنوں نواب محمد میر عالی بگٹی ملک سے باہر ہیں۔