بے گناہ نوجوان فیضان جتک کے قتل پر گہرا صدمہ پہنچا: میر عاصم کر دگیلو
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عاصم کر دگیلو نے کہا ہے کہ سریاب روڈ پر ایگل اسکواڈ اہلکاروں کی فائرنگ سے فیضان جتک کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے انہیں سزا دی جائے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے،میر عاصم کر دگیلو نے کہا کہ بے گناہ نوجوان فیضان جتک کے قتل پر گہرا صدمہ پہنچا غم کی اس گھڑی میں انکے لواحقین کے ساتھ ہوں انہوں نے کہا کہ فیضان جتک پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کیا جائے اور انہیں اس جرم کی سزا دی جائے تاکہ لواحقین کو انصاف فراہم ہوسکے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے فیضان جتک کے قتل پر دل رنجیدہ ہے میں لواحقین کو یہ باور کرواتاہوں کہ دکھ کی اس گھڑی میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وہ کسی بھی صورت اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں انہوں نے اللہ تعالی سے نوجوان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرنے کی دعاکی