پرنس محی الدین مرحوم ایک تجربہ کارسیاسی اور قبائلی رہنماء تھے جن کی ملک و صوبے کے لئے گرانقدرخدمات تھیں،چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری
خضدار : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پرنس آغا محی الدین احمد زئی کی رحلت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم ایک تجربہ کارسیاسی اور قبائلی رہنماء تھے جن کی ملک و صوبے کے لئے گرانقدرخدمات تھیں انہوں نے اپنی پوری زندگی سیاست کے لئے وقف کررکھے تھے ان کی سیاست انتشار اور نفرتوں سے پاک اور خالصتاً عوامی خدمت کے لئے تھی پرنس آغا محی الدین احمدزئی کی ناگہانی رحلت صوبے کے عوام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ان کی خدمات اور کردارکو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اپنے تعزیتی بیان میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق نصیب عطاء فرمائے۔