پولیس کی فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک کی ہلاکت قابل مذمت ہے،عوامی نیشنل پارٹی
کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کوئٹہ کے شہری آئے روز پولیس کے ہاتھوں تشدد اور فائرنگ کا سامناکرہے ہیں عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ پر معمور اہلکار شہریوں کی جانیں لینے پر تلے ہوئے ہیں جوکہ معاشریمیں عدم برداشت کی عکاسی کرتا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئے روز اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا رونما ہونامحکمہ پولیس کے اہلکاروں کی صحیح تربیت نہ ہونیکامنہ بولتا ثبوت ہیں لہذا سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں صرف بندوق اور ڈنڈے تھمانا کافی نہیں بلکہ انہیں عوام الناس سے بہتر طریقے سے پیش آنا ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے بیان میں فیضان جتک کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئیکہا گیا کہ پارٹی دکھ درد کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیدریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں اے این پی ضلع مردان کے ضلعی صدر حاجی لطیف الرحمان کی وفات پر گھرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ لطیف الرحمان فکر باچاخان کی عملی نمونہ تھے وہ شروع دن سے عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ ہوکر مرتے دم تک اس پرسختی سے کاربند رہے ان کی وفات سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے بیان میں اے این پی ضلع مردان کے کارکنوں اورمرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار اور ان کی درجات بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی گئیں