پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک کا قتل قابل مذمت ہے: امان اللہ کنرانی

کوئٹہ :سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک کے قتل کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پولیس کے ایگل اسکواڈ کے ہاتھوں نوجوان کا قتل قابل مذمت ہے ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں اور قرار واقعہ سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ ریاست فیضان جتک کے لواحقین کو امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری جارج فلائیڈ کیس کی طرز پر دیت ادا کرے اور امریکی صدر کی طرز پر معافی بھی مانگے تاکہ اس طرح کے واقعات کے تدارک کو یقینی بنایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے