حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، احمد نواز بلوچ
کوئٹہ: کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ایم پی اے احمد نواز بلوچ نےقبائلی رئنما دادمحمد جتک کے نوجوان بیٹے فیضان جتک کے اندوناک شہادت اور اس واقعے میں زخمی حاجی میر رحیم جتک کے فرزند پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا بدقسمتی سے اس بابرکت مہینے کی تقدس کو پائمال کرتے ہوئے سریاب میں بے لگام فورسز کا معززاور نہتےشہریوں کو آئے دن براہ راست نشانہ بنانا افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر آئے دن بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کے حالات تصادم اور کشیدگی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی یے۔ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔نام نہاد حکومت امن قائم کرنے کے دعوہ تو کرتےہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں۔ انہوں کے کہا کہ تمام واقعے کی تحقیقات کی جائیں۔ اور واقع میں ملوث ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دیجائے۔
