ایسٹرا زینیکا کی 12 لاکھ سے زائد خوراکیں ہفتے کو پاکستان پہنچیں گی
کراچی: کوویکس کے تحت برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز پاکستان پہنچ جائے گی وفاقی وزارت صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ 12 لاکھ 38 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہے جوکہ جنوبی کوریا سے قطر ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے ساتھ 12 لاکھ 38 ہزار سرنجیں بھی مہیا کی جا رہی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے مہینے ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 38 ہزار ڈوزز پر مشتمل دوسری کھیپ بھی پاکستان پہنچ جائے گی واضح رہے کہ کوویکس کے تحت پاکستان کو ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 25 لاکھ سے زائد خوراکیں مارچ میں ملنی تھیں مگر ہندوستان نے سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا، جہاں یہ ویکسین تیار ہو رہی ہے، کو پاکستان کو ویکسین سپلائی کرنے سے روک دیا تھا پاکستان میں اب تک 30 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور زیادہ تر لوگوں کو تین مختلف چینی ویکسینز لگائی گئی ہیں جبکہ پاکستان میں 50 ہزار لوگوں کو غیر سرکاری طور پر روسی ویکسین اسپوٹنک بھی لگائی جا چکی ہے۔