آرڈیننس کے ذریعے انتخابی اصلاحات کی کوشش مضحکہ خیز ہے،شیری رحمن

اسلا م آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے انتخابی اصلاحات کی کوشش مضحکہ خیز ہے،120 دن پر لاگو ہونے والا آرڈیننس ”اصلاحات“نہیں کہلاتا، آرڈیننس فیکٹری کے ذریعے انتخابی اصلاحات کا عمل ناقابل قبول ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ تباہی سرکار تباہی مچا کر اب راہ فرار کی تلاش میں ہے، آرڈیننس کے ذریعے انتخابی اصلاحات کی کوشش مضحکہ خیز ہے،آرڈیننس کی مدت صرف 120 دن ہوتی ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ 120 دن پر لاگو ہونے والا آرڈیننس اصلاحات نہیں کہلاتا۔ انہوں نے کہاکہ آرڈیننس فیکٹری کے ذریعے انتخابی اصلاحات کا عمل ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی اپوزیشن کو نہیں تحریک انصاف کے ارکان کو دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے ہی ارکان سے بلیک میل ہو رہی ہے، اکثریت کھونے کے بعد حکومت کی کوئی ساکھ نہیں بچی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو ویکسین اور وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہے، کام نا کرنے والی ووٹنگ مشین نہیں، حکومت اپنی ترجیحات درست کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے