پولیس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت قابل مذمت ہے، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ
خاران : بزرگ سیاستدان سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے گزشتہ روز سریاب روڈ پر رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے کوئٹہ کے شہری نوجوان فیضان جتک بلوچ کی شہادت قابل افسوس ہے اس ضمن میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے اپیل کی جاتی ہے کہ تفتیشی کمیٹی قائم کرکے مذکورہ ناخوشگوار واقعے کی جامع تحقیقات کرے اور بلاجواز فائرنگ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزادی دی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے غیرذمہ دارنہ اور ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہونے پائے جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ اس بابت متاثرہ اور غمزدہ خاندان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے عبدالقادر بلوچ نے غمزدہ اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا