مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں دو افراد قتل
مستونگ:مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں دو افراد قتل،ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لے لیا ملزم کی گرفتاری کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیانی رات گئے کھڈکوچہ کے علاقہ انجیری میں کاروکاری کے شبہ میں شوہر نے اپنے بیوی (ز) اور اسکے مبینہ آشنا طیب کوفائرنگ کرکے قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔واقع کی اطلاع ملنے پر کھڈکوچہ لیویز فورس حکام موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا۔لیویز مزید تحقیقات شروع کردی۔جبکہ واقع کا ڈپٹی کمشنر میجر (ر)محمدالیاس کبزئی نے فوری نوٹس لے لیاہے اور لیویز فورس کو قتل میں ملوث ملزم کو فوری گرفتاری کا حکم دے دیاہے۔اور بہت جلد ملزم کو گرفتار کرلیاجائے گا۔۔لیویز فورس نے ملزم کے گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردئے