کراچی پولیس کی جانب سے دو بلوچ نوجوانوں کا قتل قابل مذمت ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کراچی پولیس کی جانب سے دو بلوچ نوجوانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے پولیس گردی کی انتہا کرتے ہوئے بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لیکر ان کو قتل کیا۔بلوچ نوجوانوں کے قتل میں سندھ حکومت اور میڈیا کی مجرمانہ غفلت پولیس گردی کی پشت پناہی ہے۔جو قابل مذمت وگرفت ہے۔سندھ حکومت بلوچ نوجوانوں کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں اور انصاف کے تقاضے پورے کرے۔بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو کراچی سے پولیس نے گرفتار کیا اور تشدد کرنے کے بعد ان کو قتل کیا گیا۔کراچی پولیس نے بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لینے کا وجہ بھی نہ بتایا اور بعداز ان کو لاش کی شکل میں چھوڑا گیا جو وحشیانہ اقدام ہے۔جسکی جتنی مذمت کیجائے کم ہے۔بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچ نوجوانوں کے قتل اور کراچی کی پولیس گردی کے خلاف میڈیا نے خاموشی اختیار کی۔جس پر حیرت ہے۔دوسری طرف لگتا ہے کہ سندھ حکومت نے پولیس کو عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کے بجائے قتل عام کی اجازت دی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سندھ حکومت بلوچ نوجوانوں کو قاتلوں کو بے نقاب کریں اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے