ملک دشمن عناصرمذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ژوب میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلی نے سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصرمذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ قوم کے حوصلے بلند ہیں،دہشتگردی کا صفایا ہو کر رہے گا۔ دہشت گرد مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ قوم دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے شہداؤکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداء کو بلند ترین مرتبہ عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے