8 سے 16مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی، این سی اوسی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے 8 سے 16 مئی تک کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ ہے۔ ضلعی سطح پرتشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنائیں گی۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی تاہم پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز، گروسری اسٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق لوکل اور بیرون ممالک کے سیاحوں کیلئے بھی سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، شاپنگ مالز،پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔

این سی او سی کے مطابق شمالی علاقہ جات اور کراچی سی ویو کی طرف جانے والے تمام ٹریول نوڈزپر بھی پابندی ہوگی۔ عید سے قبل گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائیشیوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے