پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ فعال اور متحد ہے،مولانا عبد الواسع
لورالائی :جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازش کرکے قاد یانیوں کو اقلیتی کمیشن میں نمائندگی دیکر آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی آئین میں قادیانی غیر مسلم ہیں اور وہ آئین کو نہیں مانتے تو انھیں آئینی ادارے میں کس طرع نمائندگی کا حق دیا جارہا ہے جے یو آئی اس اہم مسئلے پر قومی اسمبلی و سینٹ میں بھر پور آواز اٹھائی گی ملک میں قادیانی اور یہودی لابی کیلئے ماحول کو سازگار بنایا جارہا ہے عمران خان کی حکومت سے ملک کی اسلامی و نظریاتی حیثیت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اسے ہر صورت میں فارغ کیا جانا ضروری ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کا توہین مذہب اور گستاخی رسول پر فرانس کی حمایت کی پر زوز مذمت کرتے ہیں حکومت عالمی دنیا اور اسلامی ممالک کو اس اہم ایشوز پر قائل کرنے میں بری طرع ناکام ثابت ہوئی ہے پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ فعال اور متحد ہے ہم میں اختلافات پیدا کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ بھی ہاتھ نہیں ائیگا عید کے بعد اسلام آباد ر لانگ مارچ ضرور کرینگے انہوں نے کہا کہ اسی حکومت نے چین کی کمپنی کو شراب کے فیکٹری ملک میں قائم کرنے کی این او سی جاری کی حکومت اسلام کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو تجرباگاہ بنایا جارہا ہے پی ڈی ایم حکومت کی انتخابی اصلاحات کی کسی صورت حمایت نہیں کریگی صرف عمران خان کی مرضی سے ملک میں کسی تبدیلی کی حمایت نہیں کر سکتے سال میں دو مرتبہ وزیر خزانہ کی تبدیلی سے ملک کی معاشی حالات کو درست نہیں کیا جاسکتا فل ٹائم وزیر خزانہ ہی ملک کی معاشی حالات کو درست طریقے سے معاملات کو ضرور دیکھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میرے پاس بہترین معاشی ٹیم ہے اور میں نوے روز میں ملک کی معیشیت کو ٹھیک کردونگا لیکن آج پاکستان کی معاشی حالت انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی و بربادی پر ہم اپنی انکھیں بند نہیں کرسکتے ملک سیاسی عدم استحکا م کے طرف بھڑ رہا ہے ائینی تقاضا ہے کہ فوری طور پر ملک میں نئے صاف و شفاف عام الیکشن کرانے کا اعلان کیا جائے ورنہ حکومت کو عوامی طاقت سے نکال باہر کر دینگے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں وزیر اعلٰی پنجاب کے مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بھرے بازار میں خاتون اے سی کی بے عزتی کرنے کی مذمت کرتا ہوں انھیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں حکومت وزراء ایک پیج پر نہیں تو یہ حکومت صوبے کے عوام کی کیا خد مت کریگی بلوچستان میں اپوزیشن جماعتیں عید کے بعد اپنا اجلاس بلا کر صوبائی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیکر ائنیدہ کی حکمت عملی مرتب کرینگے اور ان ہاوس تبدیلی پر بھی دیگر جماعتوں سے بات چیت کرینگے