سعودی عرب، رمضان کے آخری عشرے میں تراویح اور تہجد ایک ساتھ اداکی جائے گی

سعودی عرب :میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تراویح اورتہجد ایک ساتھ ادا کی جا ئے گی سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجداورعشاء کادورانیہ 30 منٹ کا ہوگا اور اس نصف گھنٹے میں ہی تینوں نمازیں ادا کرنا ہوں گی دوسری جانب مسجدالحرام کو روزانہ 10 مرتبہ دھونے انتظام کیا گیا ہے اور مسجد کے اندر اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے بچوں کو عالمی وبا کورونا کے پیش نظرنماز یا عمرہ کے لیے مسجد الحرام میں نہ لانے کی ہدایت جاری کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے