کوئٹہ شہر میں واقعہ بیشتر اے ٹی ایم بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
کوئٹہ : کوئٹہ شہر میں واقعہ بیشتر اے ٹی ایم بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا اسٹیٹ بینک سے نوٹس لیکر بینکوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ شہر کے علاقے جناح روڈ، لیاقت بازار، شارع اقبال، شہباز ٹاؤن سمیت دیگر کئی علاقوں میں اے ٹی ایم مشینوں میں کیش ختم ہوگیا جسکی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہری کئی کئی منٹ تک اے ٹی ایم کے باہر کھڑے رہے جبکہ جن اے ٹی ایم مشینوں میں رقم موجود تھی وہ بھی دیکھتے ہی دیکھتے ختم ہوگئی،عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ بینکوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کی دستیابی کو یقینی بنائیں البتہ شہر بھر میں چند ایک اے ٹی ایم کا م کر رہے تھے جن پر رش کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خد شہ بھی بڑھ رہا ہے عوامی حلقوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اتوار کو اے ٹی ایم مشینوں کی بندش کا نوٹس لیکر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے