پنجگور میں شدید بارش سے سیلابی صورت حال پیدا ہونے پرایف سی بلوچستان ساوتھ کی طرف سے ریلیف آپریشن

پنجگور : پنجگور میں سیلابی ریلے سے تباہی اور ایف سی بلوچستان ساوتھ کی طرف سے ریلیف آپریشن پنجگور شہر میں شدید بارش میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کے نتیجے میں یونین کونسل تسپ میں بہت سے مکانات کو نقصان پہنچا اور کچھ مکمل طور پر تباہ ہوگئے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ پنجگور رائفلز نے فوری مقامی لوگوں تک رسائی حاصل کی اورمتاثرہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے جس میں متاثرہ خاندانوں کو راشن کے تھیلے مہیا کیے گئے۔ پکا ہوا کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرہ افراد کو ٹنٹیج بھی فراہم کیا جارہے ہیں۔علاوہ ازیں پنجگور ریفل کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کے لوگوں کا دیگر ریلیف آپریشن میں بڑ چڑ کر حصہ لیا۔ہیڈ کوارٹر پنجگور رائفلز میں ایک ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے اور اسکا نمبر سوشل میڈیا کے ذریعہ نشر کیا گیا ہے۔تاکہ متاثرہ عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں بر وقت کوششیں کی جائیں۔ علاقے کی عوام نے ایف سی کے ان اقدامات کو خوب سراہا اور کہا کہ ایف سی نے بلوچ بھائیوں کی مدد کی روایات کو برقرار رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے