وزیراعلی بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کیلئے منعقدہ میٹنگ کے حوالے سے افواہ بے بنیاد ہے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کیلئے منعقدہ میٹنگ کے حوالے سے افواہ بے بنیاد ہے افواہ اورخبر میں فرق "مصدقہ”ہونے کاہے میٹنگ کب؟ کہاں؟ کس جگہ؟ کس وقت منعقد ہوئی؟ کس نے طلب کیا؟ شرکاء؟ خبر کس نے جاری کیا؟تصاویر؟ ویڈیو؟۔ترجمان نے کہا کہ غیرمصدقہ خبر افواہ کہلاتی ہے،افواہ سے گریز کریں۔