وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کا قلم دان واپس لے لیا
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کا قلم دان واپس لے لیاوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012کے قائدہ 3(5)کے تحت صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کا قلم دان واپس لے لیا، واپس لئے جانے والے محکمے کا قلم دان وزیراعلیٰ جام کمال خان کے پاس رہے گا جبکہ سردار محمدصالح بھوتانی کو دوسرے کسی محکمے کا قلم دان تاحال تفویض نہیں کیا گیا۔