یوم مز دورمنانے کا مقصد مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ،میر ضیا ء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا ء اللہ لانگونے یوم مزدور کے مو قع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم مز دورمنانے کا مقصد مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے یہ دن محنت کشوں کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے انہوں نے کہاکہ کورونا اور معاشی بربادی کا سب سے زیادہ بوجھ مزدور، محنت کش برداشت کررہے ہیں مشکل وقت میں اپنے مزدور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عالمی معیشت متاثر جس سے مزدور طبقے پر تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ وزیر داخلہ بلو چستان نے کہا کہ محنت کش طبقے کو ان کا جائز مقام دیئے بغیر پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی دنیاا بھر کو متاثر کرنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث یوم مزدور گزشتہ برسوں سے کافی مختلف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے