کرونا فنڈزمیں بھی خردبردہورہی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ :امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت نے رمضان المبارک وکرونا صورتحال میں پریشان حال عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہ کرکے ناکامی کا ثبوت دے دیا بدترین بدعنوانی کی وجہ سے کرونافنڈزمیں بھی خردبردہورہی ہے۔جماعت اسلامی والخدمت فاؤنڈیشن رمضا ن المبارک وکرونا لاک ڈاؤن میں بھی پریشان حال عوام کی مدد کر رہے ہیں۔حکومت نے کروناوباء میں بھی عوام کو ان کی حالت پر چھوڑدیا میڈیاوحکومت سنسنی وپروپیگنڈہ کے بجائے عوام کی رہنمائی ومدد کریں۔سی پیک مغربی روٹ پراجیکٹس پر حقیقی توجہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،نائب امراء بشیراحمدماندائی،مولاناعبدالکبیرشاکر،ڈاکٹرعطاء الرحمان،زاہدا ختر بلوچ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریزمولانا عبدالحمیدمنصوری،مرتضیٰ خان کاکڑ،میڈیا انچارج عبدالولی خان شاکر،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نورالدین غلزئی ودیگر شریک تھے اس موقع پر صوبائی وشعبہ جات کے ذمہ داران نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اجلاس میں فیصلہ پر عمل درآمدکاجائزہ وآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت ہوئی اجلاس سے ذمہ داران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک میں کرونا لاک ڈاؤن،حکومتی بے حسی،میڈیاکی سنسنی وپروپیگنڈہ اور مہنگائی نے کم آمدنی والوں سے خوشیاں چین لی ہیں غربت کے مارے عوام کیلئے حکومت نے کوئی پیکیج دیا اور نہ ہی مہنگائی میں کمی کی۔میڈیا آگہی،تعلیم وتربیت کا انتظام کرتے ہوئے عوام کی رہنمائی کریں۔اہل خیر حضرات پریشان کن صورتحال میں کم آمدنی والوں کو یاد رکھیں زکوٰۃ وصدقات کا مہینہ ہے جماعت اسلامی نے دعوتی تربیتی دینی فلاحی سرگرمیوں کوجاری رکھنے اور اس میں وسعت وبہتری لانے کیلئے فی سبیل اللہ فنڈ مہم شروع کیا ہے امرائے اضلاع وذمہ داران اس مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈزاکھٹاکریں عید الفطر سے قبل اہداف کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے کام کریں۔ رمضان المبارک کی سخت گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ،پانی کی قلت نے عوام کے مسائل میں بدترین اضافہ کردیا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں ذمہ داران وکارکنان کی خدمات قابل قدراور قابل تقلید ہیں پچھلے سال کی طرض امسال بھی لاک ڈاؤن کے دوران میدان عمل میں صرف جماعت اسلامی کے کارکنان والخدمت کے رضاکار اللہ کی رضا وخوشنودی اور پریشان حال لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے موجودتھے جس پر ہمیں فخر ہے دیانت وامانت اور خدمت کے نئے ریکارڈ بنائے ہمارامقصدصر ف اور صرف اللہ کی رضا وخوشنودی ہے ہم انسانیت کی خدمت،اسلامی نظام کا نفاذ اور لوگوں کے مسائل حل کرناچاہتے ہیں