پنجگور میں ہونے والی طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی

پنجگور :پنجگور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے ڈمب ایراپ اور مضافات میں ایک سو کے قریب رہائشی مکانات چاردیواریاں دو گاڑی اور درجنوں مال مویشی سیلاب کی نذر ہوگئے متاثرہ مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزار پر مجبور ایک فیملی کے دس سے زائد مکانات تباہ ہوئے اور گھریلو استعمال کی چیزیں بھی ملبے تلے دب گئے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی اور کمانڈنٹ ایف سی کی بھی متاثرہ علاقوں کے دورے نقصانات کا جائزہ لیاتفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام پنجگور میں ہونے والی طوفانی بارش اور ڑالہ باری کے بعد تسپ خدابادان گرمکان وشبود کلگ میں ندی نالوں میں زبردست طغیانی آگئی ڈمب اور مضافات میں سیلابی ریلے رہائشی آبادیوں میں داخل ہوگء جس سے ڈمب، قادراباد اور تسپ پولیس تھانہ کے احاطے اور سراوان میں ایک سو کے قریب رہائشی مکانات چاردیواریاں گرکر زمین بوس ہوگئیں سیلاب سے درجنوں مویشی اور دوگاڑیاں بھی بہہ گئیں ڈمب میں ایک فیملی کے دس کے قریب مکانات زمین بوس ہوئے اور وہ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں سیلاب سے متاثرہ افراد نے پنجگور پریس کلب کے ٹیم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھت کے ساتھ گھریلو استعمال کی چیزیں بھی سیلاب کی نذر ہوگء ہیں دوبارہ گھر تعمیر کرنا ان کے لیے ایک خواب ہے وہ چونکہ محنت کش ہیں زندگی ویسے ہی آزمائشوں سے دوچار تھی سیلاب نے ان کی زندگیوں کو مذید تلخ بنادیا ہے اب وہ چھت کے بغیر کس طرح زندگی گزار سکتے ہیں بچے خواتین آخر جائیں گی کہاں کس کا درکٹکٹائیں ہم متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری ریلیف کا بندوبست کرکے ان کے مکانات کی ازسرنو تعمیرات کرے تاکہ انھیں چھت کا سہارا تو مل سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے