کوئٹہ دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن رہا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن رہا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے 16اپریل کو صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دو روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے تحت جمعہ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چھوٹے،بڑے کاروباری مراکز بند رہے جبکہ صوبائی حکومت نے ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے فیصلے کو 7مئی تک توسیع دے دی ہے جس کے تحت آج ہفتہ اور کل اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے