صدرمملکت عارف علوی اور وزیر قانون فروغ نسیم مستعفی ہوجائیں : بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف “جعلی” ریفرنس بھیجنے پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیر قانون فروغ نسیم سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرنے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کارروائی کی مذمت کی تھی۔ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو باعزت بری کردیا۔ معزز جج کی کردار کشی کرنیوالوں کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیر قانون کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ عمران خان اور وفاقی کابینہ اس جرم میں شریک ہیں۔ جعلی ریفرنس بھیجنے پر صدرمملکت عارف علوی مستعفی ہوجائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بشیر میمن نے جو الزامات لگائے ہیں ان اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم بشیر میمن کے کردار کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بشیر میمن نے اصغر خان کیس کی تحقیقات کے بجائے میرے ناشتے اور لانڈری کے بل ڈھونڈے۔ بشیر میمن کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے