ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کر گئے

لاہور: مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر اور ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کر گئے۔قاری عبدالحفیظ فیصل آبادی کی عمر 83 برس تھی اور وہ شوگر اور سانس کے مرض میں مبتلا تھے، انہیں فیصل آباد کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث قاری عبدالحفیظ کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔گزشتہ روز ہی قاری عبدالحفیظ کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد وہ خود بھی خالق حقیقی سے جا ملے۔مرکزی امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر ساجد میر، حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر اور دیگر نے قاری عبدالحفیظ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے