شیر کا شکار کرنا آسان نہیں، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تب ہار تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا جائے، شیر کا شکار کرنا آسان نہیں، ہرانے کیلئے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان سامنے آنے والی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے! نون لیگ اپنا اور این اے 249 کے عوام کا حق واپس لے کر رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی تو سرِ تسلیم خم ہوگا۔ مگر بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ کیا جائے گا۔