جمہوری نظام میں میڈیا کا غیر جانبدارانہ کردار درست سمت میں فیصلہ سازی کا باعث ثابت ہوتا ہے،سردار یارمحمد رند
کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے گزستہ روز کوئٹہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ و سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا اس موقع پر ملکی و صوبائی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سردار یار محمد رند نے دور حاضر میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام میں میڈیا کا غیر جانبدارانہ کردار درست سمت میں فیصلہ سازی کا باعث ثابت ہوتا ہے سوشل میڈیا کے اس دور میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا کردار اپنی جگہ مسلمہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کسی تبدیلی کا علم نہیں تاہم دوسروں سے سن رہے ہیں کہ کسی تبدیلی کی بات چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں ہم نے پہلے بھی قربانی دی اور صبر و تحمل سے کام لیا اب بھی وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بلوچستان کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں اور پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق ملک اور بلوچستان کی ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے