اسد عمر کا تین مئی سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے تین مئی سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں دوسرے روز بھی ایک لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی، ویکسین رجسٹریشن کے عمل میں تیزی آئی ہے جو حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 مئی سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کردی جائے گی اور پیر سے انہیں ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے