کورونا وائرس دنیا میں 14 کروڑ 93 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ 93 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 31 لاکھ 48 ہزار 781 افراد ہلاک ہو چکے ہیں دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ سے زائد ہے امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 384 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 29 لاکھ 27 ہزار سے زائد متاثر ہیں بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ ایک ہزار 165 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 44 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 95 ہزار 324 افراد ہلاک ہوچکے ہیں فرانس میں 55 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 3 ہزار 603 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں روس میں 47 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 980 ہے برطانیہ میں 44 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 451 اموات ہوچکی ہیں اٹلی میں 39 لاکھ 81 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 19 ہزار 912 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 47 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 39 ہزار 57 اموات ہوئی ہیں کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں 24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے