وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر سردار یار محمد رند کی قیادت میں ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل، صوبائی وزیر میر عمر جمالی، ارکان صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ زہری، میر نصیب اللہ مری نے خالد ایئر بیس کوئٹہ میں ملاقات کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد نے وزیر اعظم کو پی ٹی آئی کو صوبے میں نظر انداز کر نے پر وزیراعلیٰ جام کمال خان سے متعلق تحفظات اور وفاق سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا وزیراعظم اور ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات 40منٹ سے زائد وقت تک جاری رہی جس کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے بائیکاٹ کو ختم کرتے ہوئے وہاں ہونے والی تقاریب میں شرکت کی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک پی ٹی آئی کے تحفظات برقرار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے