ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے، میر ضیا ء اللہ لانگو

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا ء اللہ لانگو نے قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا ء اللہ لانگو نے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہو نے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پولیس کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے انہوں نے کہاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی دین مذہب نہیں بحیثیت قوم ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم دہشتگردی کے عفریت کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگونے جاں بحق افرد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔انہوں نے کہاکہ میری تمام تر ہمدردیاں شہید کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے