بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ کورونا وائرس کا شکار
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے طبیعت کی خرابی پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے بعدنتیجے میں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور انکی جلد صحت یابی کی درخواست کی ہے