آصف زرداری کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پرسماعت مزید کارروائی کیلئے 2مئی تک ملتوی

اسلام آباد : احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پرسماعت مزید کارووائی کیلئے 20مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کو دور ان سماعت آصف زرداری، عبدالغنی مجید کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی،نیب گواہ کلیم شہزاد کے بیان پر عبدالغنی مجید کے وکیل ارشد تبریز نے جرح کی۔گواہ کلیم شہزاد نے کہاکہ نیب کو پیش کردہ دستاویزات میں نے تیار نہیں کی،دستاویز میں نیب طلبی کا خط شامل نہیں۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 20مئی تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے