کورونا وائرس کی بھارتی قسم کو خطرناک ترین قرار

برسلز: بیلجیم نے کورونا وائرس کی بھارتی قسم کو خطرناک ترین قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیلجیم کے شعبہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا بھارتی ویریئنٹ برسلز کے ایک رہائشی میں مثبت آ گیا ہے۔

چند دن قبل بھارت سے بیلجیم پہنچنے والے 20 طالب علموں میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکل آیا تھا، جس کے بعد غیر ملکی طلبہ کی ملک میں آمد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

بھارتی طلبہ کا گروپ بیلجیم کے لیوون اور آلسٹ کے علاقوں میں ایک نرسنگ کورس میں شرکت کے لیے بیلجیم پہنچا تھا، جب ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو گروپ میں شامل تمام طلبہ مثبت نکلے۔

بیلجیم صحت حکام پر یہ انکشاف بھی ہوا کہ یہ کورونا وائرس کی ایک نئی شکل تھی جسے ماہرین نے انڈین ویریئنٹ کا نام دیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد کئی یورپی اور ایشیائی ممالک نے بھارتی کورونا وائرس کی قسم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے بھارت کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے