حلقہ این اے 249کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی نہیں کی گئی تو یہ معرکہ بھی مسلم لیگ(ن) ہی جیتے گی، سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 249کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی اور مداخلت نہیں کی گئی تو گزشتہ ضمنی انتخابات کی طرح یہ معرکہ بھی مسلم لیگ(ن) ہی جیتے گی، مداخلت اور دباؤ ڈالنے کے مثبت نتائج مرتب نہیں ہونگے فری اینڈ فیئر الیکشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے اور عوامی رائے کا احترام کیا جائے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عوام کی آخری آس و امید مسلم لیگ(ن) ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی مسلم لیگ(ن) کو تمام ضمنی انتخابات میں فتح یاب بنایا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ مسلم لیگ(ن) اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت اور میاں نواز شریف سب سے مقبو ل لیڈر اور نظریہ بن چکے ہیں ملک کا بچہ بچہ مسلم لیگ(ن) کے بیانیے کے ساتھ کھڑا اور چاہتا ہے کہ ووٹ کو عزت ملے انہوں نے کہا کہ این اے 249کے کل ہونے والے ضمنی انتخاب میں تمام پریزائیڈنگ افسران کی موبائل فون لوکیشن آن رکھی جائے، پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں وٹس ایپ پر فارم 45کی تصویر بھیجی جائے ریکارڈ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ساتھ سیکورٹی کے بھی موثر انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی اور مداخلت نہیں کی گئی تو مفتاح اسماعیل ہی ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونگے اور اگر ایسا کیا گیا تو اسکے ملکی سیاست پر منفی نتائج مرتب ہونگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے