جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے، جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے قانون کے مطابق فیصلے کئے جائیں تو ملک میں عدل و انصاف کا بول بالا اور عدلیہ پر عوام کا اعتماد مزید بحال ہوگا، آزاد عدلیہ ملک کی بقاء کے لئے لازم و ملزوم ہے عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکے اہلخانہ کے خلاف ریفرنس بد نیتی پر بنایا گیا تھا بے بنیاد ریفرنس صرف اس لئے بنایا گیا تاکہ حکومت عدلیہ کو دباؤ میں لا سکے اور حق و سچ کا ساتھ دینے والے جج کو انتقام کا نشانہ بنا کر دوسرے ججز کو بھی خاموش کروایا جائے سپریم کورٹ کا فیصلہ حوصلہ افضاء اور امید کی کرن ہے اگر قانون کے مطابق فیصلے کئے جائیں تو ملک میں انصاف کا بول بالا ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کا عدلیہ پر اعتماد بھی مزید بحال ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے