وزیراعظم عمران خان کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے
کوئٹہ: وزیر اعظم عمران خان آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ آج 12بجے کوئٹہ پہنچیں گے دورہ کوئٹہ کے موقع پر وہ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے وزیراعظم کو سیکورٹی اور کورونا وائرس کی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی وزیراعظم ڈیر ہ مراد جمالی بائی پاس، مغربی بائی پاس توسیع، زیارت سنجاوی روڈ کے منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے