میر عارف جان محمد حسنی کورونا وائرس کا شکار
کوئٹہ: صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو میر عارف جان محمد حسنی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی نے طبیعت کی خرابی پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور انہوں نے عوام سے وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدآمد کرنے کی اپیل بھی کی ہے