سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت 2مئی تک ملتوی
اسلام آبا د :الیکشن کمیشن میں ویڈیو اسیکنڈل کے معاملے پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت 24مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کی۔ دور ان سماعت ویڈیو میں موجودایم این ایزفہیم خان اور جمیل احمد کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیاکہ کیا ایم پی ایز کی طرف سے کوئی آیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کا جواب موصول ہوا ہے۔جمیل احمد خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے بحث کے لیے وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن نے سید یوسف رضا گیلانی نا اہلی کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔