عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 د ن کی معافی کی سمری ارسال

اسلام آباد :وزارت داخلہ نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری ارسال کر دی۔وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی،وزیر اعظم منظوری کیلئے سمری صدر کو بھجوائیں گے ۔ وزارت داخلہ نے کہاکہ دہشت گرد اور قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں کے لئے یہ رعایت نہیں ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے معمولی جرائم میں مرد قیدی رعایت کے مستحق ہوں گے۔وزارت داخلہ کے مطابق معمولی جرائم میں قید 60سال کی خواتین اس رعایت کی مستحق کوں گی،کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے