جتنا ہوسکا بھارت کی مدد کریں گے، شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ پوری ہمدردیاں ہیں، جتناہوسکا اتنی مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی وینٹی لیٹر کی پیداوار نہیں، وینٹیلیٹر کے 16 فنکشن ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقامی سطح پر بننے والے وینٹیلیٹر 4 فنکشن کررہےہیں، این آر ٹی سی اور پرائیویٹ فرمز وینٹی لیٹر بنارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت صنعت اسٹیل ملزکےپلانٹ کے بارے میں دیکھ رہی ہے، میری وزیر صنعت وپیداوار سے بھی بات ہوئی ہے، پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایاجاسکے۔شبلی فراز نے کہا کہ لگتا ہے پاکستان اسٹیل کاآکسیجن پلانٹ چلانے میں مسئلہ ہے۔