بلوچستان کومسائل وپریشانیوں سے دیانت دار باکردارقیادت نکال سکتی ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ :امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ سرکار نااہلی، ناکامی، نالائقی اور رسوائی کا سونامی بن گئی ہے۔ حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے ہر محاذ پر ناکام اور عوام کے مسائل و مشکلات میں مسلسل اضافہ کا باعث بن گئی ہے۔ حکومت سیاسی پارلیمانی اور دینی محاذ پر دھوکہ،تکبر اور بد انتظامی کی بجائے اسلامی، جمہوری اور پارلیمانی طرز اختیار کرے۔ حکومتی اتحاد شکست خوردہ اور مایوس لشکر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کومسائل وپریشانیوں سے دیانت دار باکردارقیادت نکال سکتی ہے قومی مسائل کو قومی جوش وجزبے دیانت داری اوراخلاص ویکجہتی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔کرونا وباء سے قوم کونکالنے کیلئے بھی مشترکہ پلان بنانے کی ضرورت ہے سنسنی پروپیگنڈہ اغیارکادباؤ مسائل کا حل نہیں۔قوم تباہی وبربادی کاشکارہے مسائل ومشکلات روزبروزبڑھ رہی ہے کرونا،مہنگائی بے روزگاری حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قوم نفسیاتی مسائل کاشکارہیں پی ٹی آئی اور پی پی بااختیار بلدیاتی نظام اور انتخاب دینے کے لیے تیار نہیں دونوں جماعتیں عوامی بلدیاتی حقوق پر ڈاکہ ڈالے ہوئے ہیں پور ے ملک کی طرح بلوچستان کے عوام، شہری اور دیہی آبادیاں محرومیوں کا شکار ہیں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ملک و ملت بحرانوں سے نجات پائیں گے حق و باطل کی کشمکش میں ہمیشہ باطل شکست ہی کھاتاہے اہل ایمان نے اسلام کے علم اور نظریہ سے جڑ کر ہی باطل نظام کو ہمیشہ پسپا کیا رمضان المبارک میں مخیر حضرات تاجربرادری کمزور طبقات کی امداد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے